عطاء تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں قومی بیانئے کی مضبوطی پر غور
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اجلاس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، غلط معلومات کی روک تھام، اور میڈیا حکمت عملی کو مؤثر بنانا تھا۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے ان نکات پر مکمل اتفاق کیا کہ قومی بیانیہ کی مضبوطی کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی زیر صدارت National Committee on Narrative Building سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں وفاقی و صوبائی حکام کے علاوہ عسکری حکام نے شرکت کی،جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، غلط معلومات کی روک تھام، اور میڈیا حکمت عملی کو مؤثر بنانا تھا۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے ان نکات پر مکمل اتفاق کیا کہ قومی بیانیہ کی مضبوطی کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے میڈیا پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے، اور مختلف بامقصد پروگرامز کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے منظم حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی۔ اجلاس میں قومی بیانیہ کو عام کرنے اور منفی اثرات سے نمٹنے، خاص طور پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبروں کی روک تھام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تاکہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کے خطرات سے آگاہ کیا جا سکے۔
معاون خصوصی ایمان شاہ نے گلگت بلتستان میں توانائی بحران، کمزور انفراسٹریکچر اور وفاقی ادارہ پریس انفارمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا، جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ غیر حاضر عملے کے خلاف E&D رولز کے تحت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو مستحکم کرنے کے لئے سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان نے حساس صوبے میں سوشل میڈیا کی افادیت پر بھی ذور دیتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ توانائی بحران کیوجہ سے پورا سسٹم جام ہو چکا ہے جسکی وجہ سے دوسرے مسائل کا بلواسطہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے قومی اور صوبائی سطح پر یوٹیوبرز، سوشل میڈیا انفیلونسرز کی کنونشن کے انعقاد پر بھی ذور دیا تاکہ مثبت مواد کی بہترین تشہیر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے، دیامر بھاشہ ڈیم اور دیگر میگا منصوبوں پر کام جاری ہے تو ایسے میں سازشی و دشمن عناصر کی نظریں گلگت بلتستان پر ہیں اس کے لئے ایک مننظم حکمت عملی کے تحت مانیٹرنگ کے نظام میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان معاون خصوصی حکمت عملی اجلاس میں کے لیے
پڑھیں:
شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا
’جیو نیوز‘ گریبگلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے مقامی ہوٹل مالکان اور حکومت نے مفت رہائش کا انتظام کیا ہے، شاہراہ قراقرم دوبارہ 2 مقامات سے بند ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ شاہراہ ریشم کو بشام تک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔
عطاء الرحمان نے کہا کہ 3 سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں، ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان آج شاہراہ بابوسر کے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لاپتہ 15 افراد کا اب تک کچھ پتہ نہ چلا۔ گزشتہ روز 4 سیاحوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں
این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیاح 25 جولائی تک پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔
ڈی جی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے۔