حکومت سنبھالی تو پاکستان مہنگائی اور قرضوں میں جکڑا ہوا تھا ، اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو پاکستان مہنگائی اور قرضوں میں جکڑا ہوا تھا ، معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی تھی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کو ایک سال میں ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے باہر لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے ۔ ڈی جی خان میں ریلوے سٹیشن پر شٹل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھی ۔
مہنگائی عروج پر ا خراجات آمدن سے زیادہ تھے ۔ ملک قرضوں میں جکڑا ہوا تھا عوام بے حال اور پریشان تھے ۔ موجودہ حکومت نے ایک سال کے کم عرصے میں ایک طرف عوام پر ٹیکس لگائے تو اپنے خراجات بھی کم کئے اور ملک کو مہنگائی بیروزگاری سے نجات دی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور نواز شریف کی رہنمائی میں ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ۔
وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں سات روپے فی یونٹ کمی کی خوشخبری دی ۔ ایک سال میں جو کامیابیاں ملیں اس سے پہلے کبھی نہیں ملی تھیں میرٹ پر فیصلے کئے گئے ۔ آج معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ریلوے سٹیشن پہلے قبر ستان کا منظر پیش کر رہے تھے ۔ حنیف عباسی نے ریلوے کے شعبے میں اہم اصلاحات کر کے بہتری کی راہ پر ڈالا ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ڈی جی خان میں ریلوے سٹیشن اور ائر پورٹ بحال نہ تھے جو اب کئے گئے ہیں ۔ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام تر اہم اقدا مات کر رہے ہیں ۔ انہو نے کہا کہ ہم پاکستان کے سیاسی نظریے کی حفاظت کے عزم کا اظہار کرتے ہوے کہا جو فیڈریشن کو مانے گا اسی سے بات کرینگے۔ ہم نے دہشتگردوں کو کوئٹہ میں پیغام دیا تھا کہ وہ ہمارے ڈرائیور کو نہ ڈرا سکے تو پاک فوج کو کیا ڈرائیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے انہوں نے کہا کہ ایک شخص تھا جس نے نفرت او ر گالم گلوچ کو فروغ دیا ۔ انکی سیاست نفر ت اور انتشار پر مبنی تھی ۔ انکے دور حکومت میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی راہ پر شریف کی نے کہا
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز