سرکاری نرخ مسترد، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ مسترد کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب نے دودھ کی قیمتوں میں یکطرفہ اضافے کا اعلان کیا ہے، یکم مئی سے دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو اسٹاک شو، یومیہ 74 لیٹر دودھ دینے والی گائے نے میلہ لوٹ لیا
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد یکم مئی سے بھینس کے دودھ کا ہول سیل ریٹ 10 روپے بڑھ کر 220 فی لیٹر ہوجائے گا، گائے کا دودھ 170 فی لیٹر، گائے اور بھینس کے مکس دودھ کی قیمت 195 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
اس اقدام سے مارکیٹ اور سرکاری نرخوں کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 170 روپے مقرر کی گئی تھی۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر رفیق گجر نے کہا کہ نظرثانی شدہ قیمتیں ایک سال تک لاگو رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ کی قیمت میں اضافہ:’خود بھوکا مر جانا قبول، بچوں کو بھوکا نہیں مار سکتے ‘
اس کے جواب میں موٹر سائیکل دودھ فروش یونین نے گوالہ کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا۔
یونین کے صدر ارشاد گجر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو شہر میں دودھ کی سپلائی معطل کردی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پنجاب ڈیری فارمز ایسوسی ایشن گوالا موٹر سائیکل دودھ فروش یونین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن موٹر سائیکل دودھ فروش یونین ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن دودھ کی قیمت میں فی لیٹر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔