اسرائیلی فورسز غزہ ’بفر زون‘ میں موجود رہیں گی، اسرائیلی وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) گزشتہ ماہ اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیلی افواج نے غزہ میں ایک وسیع 'سکیورٹی زون‘ تشکیل دیا ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو غزہ کے جنوب اور ساحلی پٹی کی جانب مزید چھوٹے علاقوں تک محدود کر دیا ہے۔
غزہ کو اجتماعی قبر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ایم ایس ایف
غزہ کے شہریوں کی تکالیف کا ’خاتمہ ہونا چاہیے،‘ فرانسیسی صدر
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آج بدھ 16 اپریل کو فوجی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں کاٹز نے کہا، ''ماضی کے برعکس، آئی ڈی ایف ان علاقوں کو خالی نہیں کرے گی جنہیں کلیئر کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
‘‘’’آئی ڈی ایف غزہ میں کسی بھی عارضی یا مستقل صورتحال میں دشمن اور کمیونٹیز کے درمیان بطور بفر سکیورٹی زون میں رہے گی - جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔
(جاری ہے)
‘‘
غزہ کا قریب 20 فیصد حصہ اسرائیلی فورسز کے قبضے میںخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غزہ پٹی کے صرف جنوبی حصے میں ہی اسرائیلی افواج نے علاقے کے تقریباﹰ 20 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور سرحدی شہر رفح کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور غزہ کے مشرقی کنارے سے بحیرہ روم تک رفح اور خان یونس شہر کے درمیان بحیرہ روم تک پھیلے ہوئے 'موراگ کوریڈور‘ میں شامل کر دیا ہے۔
اسرائیلی قبضے میں پہلے ہی وسطی نیتساریم کے علاقے میں ایک وسیع راہداری قائم کی جا چکی ہے اور سرحد کے ارد گرد سینکڑوں میٹر اندر تک زمین کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اس میں شمال میں غزہ شہر کے مشرق میں شجاعیہ کا علاقہ بھی شامل ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے حماس کے سینکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے، جن میں اس فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے کئی سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں لیکن اس کارروائی نے اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کے رابطہ دفتر او سی ایچ اے کے مطابق دو ماہ کے نسبتاﹰ پرسکون وقفے کے بعد 18 مارچ کو اسرائیلی ملٹری کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک چار لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری میں مزید کم از کم 1630 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ میں امداد داخل نہیں ہوگی، اسرائیلی وزیر دفاعاسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو داخل ہونے سے روکنے کا عمل جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے شدید فضائی اور زمینی حملے دوبارہ شروع ہو چکے ہیں۔کاٹز نے ایک بیان میں کہا، ''اسرائیل کی پالیسی واضح ہے: غزہ میں کوئی ہیومینیٹیرین امداد داخل نہیں ہوگی، اور اس امداد کو روکنا ایک اہم دباؤ ہے تاکہ حماس کی طرف سے اسے آبادی کے ساتھ ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔‘‘
اقوام متحدہ کی طرف سے چند روز قبل ہی کہا گیا تھا کہ اکتوبر 2023ء میں غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ پٹی کو شدید ترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔
خیال رہے اسرائیل نے دو مارچ سے امداد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ادارت: شکور رحیم، مقبول ملک
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے بعد دیا ہے ہے اور کر دیا
پڑھیں:
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، افغانستان سے مذاکرات وزیراعلی کے پی کے کہنے پر نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا فیصلہ ہے۔
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے لیے سہولیاتی سینٹر نئے او پی ڈی بلاک اور اضافی انتظار گاہ کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آر آئی سی 13 سال پہلے بنا تھا، یہاں سے بیشمار لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب او پی ڈی میں روز تین ہزار مریض اور تین ہزار انکے ساتھ آنے آرہے تھے، آر آئی سی میں 40 کروڈ کی لاگت سے نیا او پی ڈی بلاک بن رہا ہے، اس پراجیکٹ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے فنڈز دئیے ہیں، پچیس کروڑ جاری ہوگے پندرہ کروڑ ابھی جاری ہونے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ او پی ڈی کا پہلا مرحلہ اس سال جون میں مکمل کرلیں گے، یہاں ہم ایک ویٹنگ ایریا بھی بنا رہے ہیں۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دن رات ملک کی خدمت کرکے قوم کا اعتماد بحال کیا ہے، بین الاقوامی اشاریے بہتری کی نوید دے رہے ہیں، جو کہتے تھے پاکستان پیسے نہ بھیجیں، ان کی بات کسی نے نہیں بنی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان سب چیزوں سے مقدم ہےحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلی پنجاب دن رات صوبے کی عوام کیلئے کام کررہی ہے۔سندھ میں بھی کام ہورہا ہےراولپنڈی میں تجاوزات کا ہم نے خاتمہ کیا۔پنجاب میں صحت پر ریکارڈ کام ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی سترہ سال سے حکومت ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں سب سے زیادہ مریض کے پی سے آتے ہیں، کے پی میں صفائی کا نظام دیکھیں۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نام پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دینگے، فیڈریشن کو کسی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی۔
افغانستان سے بات چیت وزیر اعلی کے پی کے کہنے پر شروع نہیں کی، حکومت کا فیصلہ ہے کہ بات چیت ہونی چاہیئے، ڈپٹی وزیر اعظم وہاں گے ہیں وہاں سے کہا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان کے ساتھ جو بھی مسائل ہیں، ان کو وفاقی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کے آٹھ ڈی ایس ہیں سب کو کہا ہے کہ سرکار کی ایک انچ زمین پر کسی کا قبضہ نہیں رہنا چاہیے، صاف پانی صفائی اور بہتر کھانا ریلوے میں ہونے کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی والے اب چھاپے ماریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہمارے بہت سے خواب ہیں جن کی تکمیل چاہتے ہیں جب پی کے ایل آئی راولپنڈی کی کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع کرے گا تو ہمارا ایک اور خواب پورا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان خونی سڑک کو اب بڑے پراجیکٹ میں تبدیل کرنے جارہے ہیں جس کے لیے پٹرولیم پرائس کی بچت وہاں منتقل کی جارہی ہے۔