راولپنڈی اور جہلم میں طوفانی بارش کے باعث دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق، آٹھ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی اور جہلم میں آندھی اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں طوفانی بارش کے دوران دیواریں گرنے کے تین واقعات میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے، نواحی علاقے محلہ شہیداں میں لوڈر گاڑی پر ڈیرے کی دیوار گر گئی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور چار زخمی ہوئے جنہیں راولپنڈی اسپتال بھیج دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
دیوار گرنے کا دوسرا واقعہ پڑی درویزہ میں پیش آیا جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں ، نواحی علاقہ سہالہ میں دیوار گرنے کے تیسرے واقعہ میں ایک بچہ اور نوجوان شدید زخمی ہوئے۔
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں مسجد کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 24سالہ موسی جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق ہزارہ کالونی سے ہے، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔