ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 15000 روپے جرمانہ ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سٹی42: کراچی میں سڑکوں پر حادثات روکنے کے لئے پولیس کے ساتھ شہری انتظامیہ نے بھی اہم اقدامات شروع کر دیئے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ ختم کردی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں ٹریفک کے نظام کو منظم انداز میں چلانے کے لیے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔
وزریراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔
محمد بن قاسم روڈ سے ایس ایم لا کالج پر بھی گاڑی پارک کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، فینسی نمبر پلیٹ لگانے، بغیر رجسٹریشن کی گاڑی چلانے اورغیر معیاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ شاہراہوں پر شہری اپنی گاڑیاں فٹ پاتھ یا سڑک پر پارک نہیں کر سکیں گے، شہریوں کو گاڑیاں آئی آئی چندریگر روڈ پر ریلوے گراؤنڈ میں کھڑی کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس اپنا کام جاں فشانی سے کر رہی ہے۔