اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے اپنے پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب میں کہا ہے کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے، برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے پرجوش خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد اور پاکستان کا مطلب کیا کے نعرے لگائے۔ آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو دل کھول کر سراہا۔ آرمی چیف نے فتنہ الخوارج، بلوچستان میں دہشت گردی، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، کشمیر اور غزہ پر غیر مبہم اور واضح بات چیت کی۔ آرمی چیف نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے  سکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے، مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ سٹیٹ کہا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس نہیں ہونا۔ میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ کریں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا رمی چیف نے پاکستان کی کہا کہ

پڑھیں:

9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے 2 سال بعد آنا شروع ہوگئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ناکام بغاوت کرنے اور کروانے والوں کی تمام ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں، منصوبہ بندی کس نے کی؟ کہاں کی؟ کون کون شامل تھا؟ یہ سب تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے تھے۔

9 مئی کے کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے، بیرسٹر عقیل

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کبھی وکیل پیش نہیں کرتے تھے، کبھی خود پیش نہیں ہوتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کرنے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، شہدا کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران کے بیٹے مہم چلا سکتے ہیں، مگر 190ملین پاونڈ کیس کا ذکر بھی کریں، عطا تارڑ
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان معاملے پر نریندر مودی حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، راہل گاندھی
  • جب تم رفال اڑا ہی نہیں سکتے تو نئے جہاز کس لعنت کے لیے خرید رہے ہو؟ڈمی خواجہ آصف
  • 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری
  • راکیش روشن کی گردن کی اچانک سرجری، اب حالت کیسی ہے؟
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 200 یونٹ کے بعد سلیب بڑھنے پر اہم فیصلہ 
  • پائیدار ترقی محض خواب نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا وعدہ ہے، گوتیرش