علامہ محمد افضل حیدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین اور ناظم دفتر مولانا لعل حسین توحیدی اور دیگر متعلقہ اسٹاف شریک ہوئے۔ مولانا تحسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں امتحانی پرچے پہنچ چکے ہیں۔ کراچی اور اندرون سندھ کے امتحانی پرچے بھی 16 اپریل کوروانہ کر دیئے گئے تھے، جبکہ آج جمعرات کو پرچوں کی ترسیل پورے پنجاب میں مکمل ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام 19 اپریل سے شروع ہونیوالے سالانہ امتحانات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جامعتہ المنتظرمیں سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین اور ناظم دفتر مولانا لعل حسین توحیدی اور دیگر متعلقہ اسٹاف شریک ہوئے۔ مولانا تحسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں امتحانی پرچے پہنچ چکے ہیں۔ کراچی اور اندرون سندھ کے امتحانی پرچے بھی 16 اپریل کوروانہ کر دیئے گئے تھے، جبکہ آج جمعرات کو پرچوں کی ترسیل پورے پنجاب میں مکمل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو مقررہ امتحانی مراکز میں نگران عملہ پہنچ جائے گا اور 19 اپریل کو صبح امتحانات وفاق المدارس الشیعہ کے امتحانی قواعد و ضوابط کے مطابق کروائے جائیں گے۔ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ امتحانات کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا امتحانی نظام شفافیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ مکمل تیاری کبساتھ امتحانات میں حصہ لیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاق المدارس الشیعہ امتحانی پرچے اجلاس میں اپریل کو

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کی صبح طلب کرلیا

 پہلگام واقعے کے ضمن میں بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج 24 اپریل کو ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق  کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ : چند پہلو جنہیں سمجھنا ضروری ہے

وزیراعظم نے کل شام بھارتی اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کی صبح
بلایا ہے۔

Prime Minister Mohammad Shehbaz Sharif @CMShehbaz has convened the meeting of the National Security Committee on Thursday morning 24th April 2025 to respond to the Indian Government’s statement of this evening.

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 23, 2025

اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا  تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کے مطابق بھارت نے جو ایشو اٹھائے ہیں وہ میٹنگ میں ڈسکس کریں گے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو اس طرح معطل نہیں کرسکتا،  معاہدے میں صرف پاکستان اور بھارت شامل نہیں دیگر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے، سید صلاح الدین احمد

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کا پاکستان کی طرف سے جامع جواب دیا جائےگا، جس طرح ابھینندن کے وقت جواب دیا تھا اس بار بھی100 فیصد جواب دینےکی پوزیشن میں ہیں۔ پاکستان ایئر فورس نے ابھینندن کے وقت جو جواب دیا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت  بہت عرصے سے سندھ طاس معاہدے سے نکلنا چاہ رہا ہے، بھارت میں جو  واقعہ ہوا  وہ قابل مذمت ہے، بھارت کا چہرہ کھل کر سامنے آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ: مودی سرکار کی مہم ناکام، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب!

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی عجلت میں اٹھائےگئے بھارتی نا قابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار خواجہ آصف سندھ طاس نیشنل سیکیورٹی کونسل وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
  • پاکستان کی زمین سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل کے تجربے کی تیاریاں مکمل
  • وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کی صبح طلب کرلیا
  • بھارت پاکستان کیساتھ روایتی جنگ کر سکتا ہے، فیصل محمد
  • مجلس اتحادِ امت کا 27 اپریل کو مینار پاکستان اسرائیل مردہ باد کانفرنس کامیاب بنانے کا عزم
  • وزیر اعلیٰ فوری طور پر مولانا محمد دین کو برطرف کریں، سید علی رضوی
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع