سندھ بلڈنگ،ناجائز تعمیرات پر اسحق کھوڑو کی پراسرا ر خاموشی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی عہدے سے فارغ ،سید محمد ضیاء کی وسطی میں تعیناتی ، مافیا آزاد
خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث افراد و عوام دشمن بیٹرز کی سرگرمیاں عروج پر،عوام پریشان
ناظم آباد کے پلاٹ 5A 9/11اور 5E19/15پر بالائی منزلوں کی تعمیرات جاری
سندھ بلڈنگ میں ضلع وسطی کے ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی عہدے سے فارغ، سید محمد ضیاء کو ڈائریکٹر وسطی تعینات کر دیا گیا ۔دوسری طرف سندھ بلڈنگ میںغیر قانونی تعمیرات نظر انداز کرنے کی روش برقرار ہے اور غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران فرائض سے مجرمانہ غفلت برت کر ملکی محصولات کو نہ صرف نقصان پہنچا رہے ہیں،بلکہ عوامی مفادات کے خلاف بھی بروئے کار ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی پراسرار خاموشی نے خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث افراد و عوام دشمن بیٹرز کے حوصلے بلند کر دیے ہیں ۔رہائشی پلاٹوں پر کمرشل عمارتوں کی تعمیرات اور مخدوش عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر سے زیرو ٹالرنس پالیسی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ ساتوں اضلاع میں ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی تعیناتی کے دوران خلاف ضابطہ بنائی گئی عمارتیں زمین پر موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی وسماجی حلقوں میں سوال گردش کر رہے ہیں کہ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قبلہ درست کون کریگا ؟دلچسپ امر یہ ہے کہ موصوف کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کرکے مال بنانے کا شاندار ریکارڈ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔اس وقت بھی ناظم آباد میں ڈی ڈی ماجد مگسی اے ڈی عاصم صدیقی نے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد مافیا کو ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ناظم آباد 5E 19/15 اور 5A9/11 پر بالائی منزلوں کی تعمیرات کی جارہی ہے۔ جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطے کا کوئی جواب نہیں مل سکا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری
سٹی 42 : ماہ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت مفتی رمضان سیالوی کررہے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز اس موقع پر موجود ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 19 گھنٹے بتائی جا رہی ہے ، چاند کی پیدائش رات 12 بج کے 22 منٹ پہ ہوئی ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ مطلع ابرآلود و چاند کی عمر کم ہونے کے سبب چاند کا نظر آنا مشکل ہے، چاند کی عمر کم سے کم اٹھائیس گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
غروب شمس و قمر کے درمیان فرق لاہور میں 40 منٹ ہوگا ، چاند کی زاویائی فرق 6.5 ہوگا جو 9 ڈگری تک ہونا چاہیے۔