تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے. مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے، عوام سے ایک ہاتھ سے لیا اور دوسرے ہاتھ واپس کیا جارہاہے، گزشتہ ماہ 17ارب اور رواں ماہ 30ارب ٹیکس بڑھانا منی بجٹ ہے،اب مئی اور جون کے مہینے میں پھر 30، 30ارب روپے کا ٹیکس آئے گا،اس وقت پیٹرول فی لیٹر 78روپے اور ڈیزل پر 77روپے 7پیسے لیوی ٹیکس عائد ہے.
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوری کے شروع میں پیٹرول پر لیوی 60روپے فی لیٹر تھی جب عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی گئی تو ہم بھی یہاں قیمتیں بڑھاتے گئے پچھلے مہینے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو حکومت نے لیوی 10،10روپے بڑھا کر 70 روپے کردی جس سے حکومت کو ماہانہ 17ارب روپے اکٹھے ہوئے، اب بجلی کی قیمت میں کمی کردی یعنی عوام سے ایک ہاتھ سے لیا اور دوسرے ہاتھ واپس کردیا. انہوں نے کہا میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو کہا ہوا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود یہ نہیں سستا نہیں کریں گے اب حکومت نے 78روپے لیوی پیٹرول اور 77روپے ڈیزل پر لیوی کردی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اب کہہ رہے کہ بلوچستان کی سڑک بنانی ہے، 77ارب کی موٹروے رائیونڈ سے اوکاڑہ کی طرف بن رہی ہے، ایک موٹروے سیالکوٹ سے کھاریاں اور راولپنڈی ،ٹیکس سے اکھٹا ہونے والا پیسہ پورے پاکستان کا ہے مگر موٹرویزپنجاب میں بن رہی ہیں اور جب بلوچستان کی سڑک بنانی ہوتو کہتے الگ لیوی لگائیں گے؟ حکومت کے پاس بہت پیسا پڑا ہے بلوچستان کی سڑک بھی بن سکتی ہے اس وقت ہر صوبے کے پاس بجٹ سرپلس میں ہے. انہوں نے کہا میں منی بجٹ اس لئے کہہ رہا کہ پچھلے مہینے 17ارب ، اس ماہ 30ارب ٹیکس بڑھایا ہے، اب مئی اور جون کے مہینے میں پھر 30، 30ارب روپے کا ٹیکس آئے گا، تو اس کو منی بجٹ ہی کہا جائے گا میں یقین دلاتا ہوں کہ بلوچستان کی سڑک اس سال شروع بھی نہیں ہوگی، پیٹرول فی لیٹر 78 روپے لیوی اور ڈیزل پر 77روپے 7پیسے لیوی ٹیکس عائد ہے کسٹم ڈیوٹی الگ وصول کی جاتی ہے. مفتاح اسماعیل نے کہا میں اس حق میں ہوں کہ جب پیٹرول کی قیمت مہنگی تو مہنگی کرنی چاہیئے لیکن جب قیمت کم ہوتی ہے تو پھر ٹیکس نہیں بڑھنے چاہئیں اب حکومت کے پاس موقع تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرتی،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بھی مہنگائی میں کمی آئی ہے، حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کی بجائے لیوی میں اضافہ کردیا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا میں پیٹرول حکومت نے اور ڈیزل کی قیمت
پڑھیں:
معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔