28 مئی والے قوم پرست، 9 مئی والے ملک دشمن ہیں: عطاء اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ ن یوتھ کوآرڈینیٹرز کے ڈویژنل ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں جنہوں نے ملک کا دفاع مضبوط کیا جبکہ یہ 9 مئی والے ہیں جنہوں نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار کے لالچ میں ملک کے دفاعی اداروں اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا ان کے حملے کسی اور پر نہیں بلکہ اپنے ہی وطن پر تھے نوشہرہ کی نشست وہ واحد مثال ہے جب پی ٹی آئی اپنے اقتدار کے عروج پر تھی اور مسلم لیگ ن نے وہاں سے فتح حاصل کی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ ہم نوازشریف اور شہبازشریف کے کارکن ہیں جہاں کہیں بھی ترقی نظر آئے گی وہاں نوازشریف کا نام نظر آئے گا 28 مئی ہماری پہچان ہے نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو واضح پیغام دیا اور ملک کو ناقابل تسخیر بنایا انہوں نے کہا کہ جب کیپٹن شہید شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی تو نیند نہیں آئی میں نے صوابی جا کر ان کے خاندان سے معافی مانگی دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ کیپٹن شیر خان نے بہادری کی مثال قائم کی لیکن پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ایسی شہادتوں کو بھی نہ بخشا عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے سابقہ دور فسطائیت کا عکاس تھا پی ٹی آئی اب پارٹی نہیں رہی وہاں گروپ بندیاں شروع ہو چکی ہیں جو اپنے ملک کے وفادار نہیں وہ کسی پارٹی کے بھی وفادار نہیں ہو سکتے یہ وہ لوگ ہیں جو دعائیں مانگا کرتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے اگر ایسا ہوتا تو آج ملک میں بیرونی پروازیں بند ہوتیں اور بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگ جاتیں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم نے بروقت اقدامات کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا پاکستان کی معاشی بحالی میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا بھی کلیدی کردار ہے آج عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں اور حالات دن بہ دن بہتری کی طرف جا رہے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی مئی والے کہا کہ
پڑھیں:
سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی۔ سیاست کرنا آپ کا حق ہے۔ لیکن خیبر پی کے کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی ہے۔ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہیئے۔ مشرف زیدی کی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے۔ پاکستان کا بیانیہ مزید بلندیوں تک پہنچے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ نگرانی اور توثیق کے نظام کے قیام کے بعد اب یہ ذمہ داری کابل پر عائد ہوگی کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، جو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے استنبول میں زیرِ بحث نگرانی کے نظام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دنوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ نظام کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔