حاجی کیمپ میں معاونینِ حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور سول ڈیفنس کی تربیت شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں معاونین حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر، سول ڈیفنس اور اسپیشل ہینڈلنگ ٹیکنیکس پر مشتمل جامع تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے، یہ تربیت حج 2025 کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری اسداللہ فیض تمام تربیتی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ان کی مؤثر انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025: سعودی عرب نے پاکستان کا کوٹہ بڑھا دیا، اب کتنے افراد حج کے لیے جاسکیں گے؟
تربیتی سیشنز ریسکیو 1122 اسلام آباد کے ماہر انسٹرکٹرز کی نگرانی میں جاری ہیں، جن میں شرکا کو عملی مظاہروں اور لیکچرز کے ذریعے اہم طبی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مہارت سکھائی جارہی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال کے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے تمام منتخب معاونین اس تربیت میں حصہ لے رہے ہیں، تربیت کا مقصد ان افراد کو ایسی بنیادی اور اہم صلاحیتیں فراہم کرنا ہے جن کے ذریعے وہ سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بناسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025 کے ناظمین اور معاونین کے این ٹی ایس نتائج کا اعلان، فزیکل ٹیسٹ کب ہوگا؟
یہ تربیت خاص طور پر طبی ایمرجنسی میں ہجوم پر قابو پانے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونین کی استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
حاجی کیمپ میں حج معاونین کی تربیت کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، تاکہ حج مشن کے لیے ایک مکمل طور پر تربیت یافتہ ٹیم تیار کی جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پاکستان تربیتی سیشنز حاجی کیمپ سول ڈیفنس فرسٹ ایڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستان تربیتی سیشنز حاجی کیمپ سول ڈیفنس فرسٹ ایڈ حاجی کیمپ کے لیے
پڑھیں:
کرم کے علاقے سمیر چنار آباد میں تین روز سے جاری مذاکرات کے بعد ختم
پریس پاراچنار کے باہر 53 روز سے راستوں کی بندش کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا کیمپ پر پولیس نے رات کو دھاوا بول کر پولیس نے اکھاڑ دیا اور دھرنا کیمپ کا سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقے سمیر چنار آباد میں تین روز سے جاری احتجاجی دھرنا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا جبکہ پاراچنار پریس کلب کے باہر 53 روز سے جاری دھرنا کیمپ پولیس نے اکھاڑ دیا اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ سماجی رہنما مسرت بنگش کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے اور چار روز میں راستے کھولنے کا وعدہ کیا گیا جس کے بعد سمیر چنار آباد میں تین روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا جبکہ پریس پاراچنار کے باہر 53 روز سے راستوں کی بندش کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا کیمپ پر پولیس نے رات کو دھاوا بول کر پولیس نے اکھاڑ دیا اور دھرنا کیمپ کا سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔