بابراعظم کو کراچی کنگز نے کِس اختلاف پر ریلیز کیا؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بابراعظم کو ریلیز کرنے وجہ بتادی۔
ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کے اونر سلمان اقبال نے انکشاف کیا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز بابراعظم کو نمبر 3 کھلانا چاہتی تھی، جس پر اختلاف ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ بابراعظم کو نمبر 3 بیٹر کے طور پر پلئینگ الیون میں شامل جائے گا تاہم وہ اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: "ہم بوڑھے ہوگئے ہیں! لیکن 43، 45 سالہ کرکٹرز پی ایس ایل کا حصہ ہیں"
سلمان اقبال نے کہا کہ بابراعظم اگر نمبر 3 پر کھیلنے کو تیار ہوجاتے تو وہ آج بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ ہوتے تاہم اختلاف کی وجہ سے ہمیں انہیں ریلیز کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی "کپتانی" بھی لینےکا مطالبہ
یاد رہے کہ بابراعظم ملک اور فرنچائز دونوں کیلئے ٹی20 کرکٹ میں بطور اوپنر ہی کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، پی ایس ایل میں انہوں نے 76 اننگز میں اوپننگ کی، اس دوران 47.
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2023 سے قبل ٹیم نے اپنے مارکی پلیئر بابراعظم کی ٹریڈ کی تھی، وہ پشاور زلمی میں بطور کپتان چلے گئے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بابراعظم کو کراچی کنگز پی ایس ایل
پڑھیں:
کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے کے قریب خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کے معاملے پر مزید پیشرفت ہوئی ہے۔
مقتولہ کو پارک کون لے کر آیا اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
فوٹیج میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود ہے۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون قاتل کو جانتی تھی، خاتون کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے سپنا کے نام سے کی گئی جبکہ خاتون کا تعلق سولنگی قوم سے ہے اور نوشہرو فیروز آبائی گاؤں ہے۔ مقتولہ کے 3 بچے بھی ہیں، جو ایک سال قبل نوشہرو فیروز سے کراچی آگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر اور بھائی نے لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔
سپنا کراچی کس کے ساتھ آئی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقتولہ کے سر میں نامعلوم ملزمان گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔
مقتولہ کی لاش سردخانے میں موجود ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔