اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے گئے ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کو باہمی طور پر ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارٹو نے اعلی سطح کے کاروباری وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، پیٹر سیجارٹو اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، یہ ہم نے اس لیے کیا ہے کیونکہ ہم اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے باہمی طور پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو مفاہمت کی یادداشتوں(ایم او یوز)پر بھی دستخط کئے گئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور ہنگری نے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھانے اور کثیر الجہتی فورمز، بشمول اقوام متحدہ میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔رپورٹ کے مطابق پیٹر سیجارٹو نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں دگنے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا، اور ہنگری کی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں غذائی تحفظ اور آبی انتظام کے منصوبوں کی تکمیل کا بھی تذکرہ کیا۔انہوٓں نے کہا کہ ہم ہر سال پاکستانی طلبا کے لیے 400 اسکالرشپس بھی پیش کر رہے ہیں۔
پیٹر سیجارٹو نے ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کی تاریخ بڑی بھرپور ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے آزادی اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔پاکستان کو ایک قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ ہنگری 2027 کے بعد بھی(پاکستان کے) جی ایس پی پلس پروگرام میں توسیع کی حمایت کرتا ہے، اور میرے خیال میں اس میں دونوں ممالک کا باہمی مفاد ہے۔اپنی ملاقات کے بعد ایکس پر ایک پوسٹ میں ہنگری کے وزیر نے اسحق ڈار کامہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 60 سال منا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں فریقین زراعت، توانائی، صحت کی دیکھ بھال، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں تعاون کرنے میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق نائب وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو علاقائی امور، بشمول جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس کے حل کی وکالت کی۔دہشت گردی اور افغان مہاجرین کے مسئلے پر بھی پیٹر سیجارٹو نے بات کی اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے اپنے خطوں میں سنگین سلامتی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔
پیٹرسیجارٹو نے کہا کہ ابھی بھی افغانستان سے دہشت گردوں کے آنے کا بڑا خطرہ موجود ہے، اور دہشت گردی کے اس خطرے کے ساتھ یورپ کی طرف غیر قانونی ہجرت میں اضافے کا بھی خطرہ موجود ہے۔انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ لہذا، ہنگری پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی قدر کرتا ہے اور ان کی تعریف کرتا ہے۔تین سالہ روس-یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر نے کہا کہ یہ دیکھ کر صدمہ ہوتا ہے کہ کچھ یورپی سیاست دان یوکرین میں امن مذاکرات کی کامیابی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن بحال کرنے کی امن کوششوں کو کمزور نہ کریں۔ہنگری کے وزیر نے کہا کہ دونوں فریقین بات چیت کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں اور یہ کہ باہمی احترام بین الاقوامی سیاست کی بنیاد ہونا چاہیے۔

9مئی ملزمان میں ملٹری ٹرائل کیلئے پک اینڈ چوز کیسے کیا گیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی کا خواجہ حارث سے استفسار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو  گرفتار کرلیا

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے گرفتار کر لیا۔
میڈرپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جلو کے دونا کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پا یا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پردعو یٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا، سفارتی ذرائع
  • پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا
  • بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا، سفارتی ذرائع
  • پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو  گرفتار کرلیا
  • پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اشتہار جاری، دلچسپی رکھنے والوں سے درخواستیں طلب
  • پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر  تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی آج واپسی کا امکان
  • پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
  • برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
  • سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات