مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی۔
ملک بھر کے گرجا گھروں میں عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوں گی۔
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایسٹر کی تقریبات شروع ہونگی، اس ضمن میں رات کو شہر بھر کی چرچز میں مڈنائٹ سروسزکا انعقاد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے اسے موت پر زندگی کی فتح سے بھی تعبیر کیاجاتا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
---فائل فوٹوسندھ حکومت کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، گریجویٹ فورم کی مثبت تجاویز اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں، نوجوانوں کو خود کفیل اور بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں۔