Nawaiwaqt:
2025-09-18@16:16:38 GMT

پنجاب :خصوصی افراد کیلئے منصوبے کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

پنجاب :خصوصی افراد کیلئے منصوبے کا افتتاح

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے سب سے بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف حادثاتی طور پر بازو سے محروم نوجوان عقیل کو خود اسٹیج پر لائیں جبکہ دماغ سے خودکار سگنل لے کر حرکت کرنے والے بازو کی تنصیب سے سہیل نے پہلی مرتبہ ہاتھ کو حرکت دی.

جس پر ننھے سہیل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہائی فائی بھی کیا۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے خودکار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر، ٹرائی وہیل سکوٹی اور دیگر معاون آلات فراہم کیے اور اسپیشل افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں آمد پر دو پیاری خاص بچیوں، عائزہ اور عائشہ نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اسپیشل افراد کے درمیان بیٹھ گئیں اور ایک ننھے بچے کو اپنے ساتھ بٹھا کر پیار بھی کیا۔ قوت گویائی سے محروم بچوں نے قومی ترانہ، ترجمہ تلاوت اور دیگر حصے اشاروں کی زبان میں پیش کیے.جس نے شرکاء کو جذباتی کر دیا۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اسپیشل افراد کو ایک ارب روپے کے مصنوعی اعضاء، آلاتِ سماعت، وہیل چیئرز اور دیگر ضروری معاون آلات مفت فراہم کیے جائیں گے۔اسپیشل افراد کو مینوئل وہیل چیئر، رولیٹر، ٹرائی سائیکل، الیکٹرک اور موٹرائزد وہیل چیئرز، ٹرائی موٹر سائیکل، واکنگ واکر، فریم موبائل ٹوائلٹ چیئر، پیڈز وہیل چیئر اور کنٹرولڈ وہیل چیئر بھی دی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ضرورت کے مطابق آلاتِ سماعت اور مصنوعی اعضاء بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسپیشل افراد وزیر اعلی مریم نواز وہیل چیئر

پڑھیں:

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان

شرینگل, اپر دیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے تحصیل بار شرینگل اپر دیر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور وکلاء برادری سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وکلاء نے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

انجینئر امیر مقام نے بعض عناصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ وکلاء معاشرے میں انصاف، قانون اور شعور کی علامت ہیں۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرینگل بار کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا، جسے وکلاء برادری نے سراہا اور ان کے اس اقدام کو بار کی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

تقریب کے آخر میں بار کے عہدیداران نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • ای سی سی اجلاس؛ ریکوڈیک منصوبے کیلئے اہم تجاویز کی منظوری
  • ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ
  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
  • چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
  • وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
  • پنجاب حکومت نے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا
  •  وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت