پاکستان میں ایک مہینے کے دوران 3ہزار کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ملک میں 2757نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرلی گئیں، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 249365 ہوگئی۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹریشنز کا 99.

9 فیصد عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوا، مارچ میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کا حصہ 54 فیصد رہا، مارچ میں سنگل ممبر کمپنیوں کی تعداد 40 فیصد رہی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، مارچ میں آئی ٹی اور ای کامرس میں 552 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، تجارتی شعبے میں 350، خدمات میں 313 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق ریئل اسٹیٹ و تعمیرات میں 256، سیاحت و ٹرانسپورٹ میں 161کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، دوا سازی، انجینئرنگ، توانائی اور کیمیکل میں 41 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں، دیگر شعبوں میں مجموعی طور پر 371نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی، 73 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہے۔سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا تعلق 12 مختلف ممالک سے ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی

پڑھیں:

دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں، طلال چودھری

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پراپیگنڈا پیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے، پاکستان نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کی ہے، حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی پر پابندی لگائی، امریکہ اور برطانیہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا، ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی، بی ایل اے اور بی ایل ایف سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا اور نوجوانوں کی بھرتی کر رہی ہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلق 2,417 شکایات زیرِ غور ہیں، سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت گرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گرد پراپیگنڈا پیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے، پاکستان نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کی ہے، حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں دفاتر کھولنے کی دعوت دی ہے، پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دہشت گرد اکاؤنٹس کی بندش، خود کار بلاکنگ اور ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی دعوت
  • دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں، طلال چودھری
  • گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا انرجی پیکج مسترد کر دیا
  • جنگ کے دوران انڈیا نے 1684 بار ڈیٹا ہیک کرنے کوشش کی، ایف بی آر کا انکشاف
  • اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی
  • امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں نوکریاں دینا بند کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • احتجاج کیس:پی ٹی آئی کے کون کونسے کارکنان کو سزائیں ہوئیں ؟ تصاویر و تفصیلات سب نیوز پر
  • امریکی کمپنیاں بھارتی شہریوں کو ملازمت پر نہ رکھیں، ٹرمپ کی ہدایت
  • قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والی 10 پاور کمپنیاں کون سی ہیں؟