کراچی:

سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا۔

وقار مہدی اس وقت پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ وہ اس سے قبل بھی ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما آصف خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ ایوان میں پارٹی کے ارکان کی تعداد 116 ہے، جبکہ ایم کیو ایم کے 36، پی ٹی آئی کے 8 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن موجود ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پارٹی کے

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

---فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا آفریدی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطاءالحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یوآئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030ء کو مکمل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
  • دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے 3 بیویوں کے ہمراہ ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
  • این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے
  • خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا
  • الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
  • اساتذہ کا وقار
  • ایم کیو ایم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے، سعدیہ جاوید
  • ایم کیو ایم کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے: سعدیہ جاوید