دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں طلبہ وطالبات کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیرجماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور قرآن پاک حفظ کرنے والے 20 طلبہ اور 7 طالبات نے بھی شرکت کی۔
(جاری ہے)
تقریب میں فرحان شوکت ہنجرا، فیصل پراچہ، اسامہ پراچہ، معاذ سعید، قاری محمد اسلم، قاری محمد نواز، قاری عمار، قاری عبدالرحمان، قاری اشرف اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا طلباء و طالبات ملک کے روشن ستاروں کی مانند ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔ قرآن حفظ کرانے پر اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا قران حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل ہماری زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر حفظ قرآن کرنے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنے والے
پڑھیں:
روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
— فائل فوٹوروسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلباء روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلباء کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے لیکن سفر اور روز مرہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ء ہے۔ درخواستیں روسی فیڈریشن کے سرکاری تعلیمی پورٹل کے ذریعے آن لائن قبول کی جا رہی ہیں جہاں ممکنہ امیدواروں کو اپنے پسندیدہ شعبے اور ڈگری کا انتخاب کرکے متعلقہ تعلیمی دستاویزات جمع کروانے ہیں۔
جن طلباء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان کو بعد میں میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکیٹ اور ان سرٹیفیکیٹس کا مصدقہ روسی ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
انتخاب کا عمل تعلیمی قابلیت اور اور معاون محکموں کی جانچ پر مبنی ہوگا۔