کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
افتاح کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کما سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے، ہنستے رہیں مسائل حل ہو جائیں گے، مویشی منڈی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہاں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر سال لاکھوں جانور آتے ہیں، کراچی والے ہزاروں کی تعداد میں نادرن بائی پاس کی اس منڈی سے جانور خریدتے ہیں، دعا ہے اللہ قربانی قبول فرمائے اور بیوپاریوں کے روزگار میں برکت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے، جہاں ایک دوسرے کی مشکلات میں کمی لائیں، سیکیورٹی کے مسائل حل کریں گے اور صفائی، خریداروں اور بیوپاریوں کا خیال رکھیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مویشی منڈی کے سبب کراچی میں رونق آتی ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کما سکیں۔ منڈی انتظامیہ کو شاندار انتظامات پر مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری دنوں میں ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں، تاہم انتظامیہ ہر سہولت فراہم کرےگی، کراچی والے سخی ہیں امید ہے بڑے پیمانے پر تجارت ہوگی، تبدیلی کا لفظ خراب ہوگیا ہے، یہ بہتری کا سال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے نمائندوں نے بہتری کا سفر شروع کیا ہے اور یہ سفر جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مویشی منڈی نے کہا کہ چلتا ہے وہاب نے منڈی کا
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔