مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس لیے ہم تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتے ہیں۔
ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام مین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع ہے جبکہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کے لیے ان کی لگن پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیے ہم رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا ک دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے کے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور ایشیا پیسفک سفارت کاروں کو طلب کیا گیا ہے، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، آذربائیجان کے سفیر بھی پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قطر، یورپی یونین، آسٹریلیا، ترکمانستان، ترکی، چین اور جاپان کے سفیر بھی پہنچ گئے، غیر ملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت اورپاکستان کے جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔