پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا، لاہور سے پہلی فلائٹ 174 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز 159 نے باکو کیلئے اڑان بھر لی، جس میں 174مسافر سوار تھے، پہلے مرحلے میں لاہور اور باکو کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
پرواز کی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں کیک کاٹا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادیو، سیکرٹری ڈیفنس میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈی جی پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید سمیت ائر پورٹ مینجر لاہورنذیر خان نے خصوصی شرکت کی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے، اس موقع پر پی آئی اے کی جانب سے باکو جانے والے مسافروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور سے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پرواز کا آغاز ہوا، کوشش ہے دوسرے شہروں سے بھی باکو کیلئے پی آئی اے پروازیں بحال ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پی آئی اے کو دھچکا لگا، دنیا میں قومی ایئر لائن کیلئے دروازے بند ہوتے جا رہے تھے، ہماری حکومت آنے کے بعد پی آئی اے کی دوبارہ بحالی کا سلسلہ شروع ہوا، امید ہے جلد برطانیہ کیلئے بھی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جہازوں میں بھی اضافہ ہوگا، نئے روٹس بھی متعارف کرا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ایئرلائنز کی جانب سے باکو کیلئے پروازیں شروع ہونے کی خوشی میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، خوبصورت ترقی یافتہ شہر باکو کی وجہ شہرت لذیذ کھانے، تاریخی مذہبی اور ثقافتی مقامات ہیں۔
کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: باکو کیلئے پی ا ئی اے پی آئی اے شہر باکو لاہور سے ئی اے کی باکو کی
پڑھیں:
دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں بچے کی پیدائش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ایک بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھائی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک جذباتی لمحہ پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، اس وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خاتون کو لیبر پین شروع ہونے پر فضائی عملے نے فوری طور پر صورتحال کا ادراک کیا اور دیگر مسافروں کو نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی۔مسافروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خاتون اور نومولود کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند رکھیں، عملے نے فوری عارضی حفاظتی انتظامات کیے، خوش قسمتی سے پرواز میں ایک نرس بھی موجود تھی، جنہوں نے عملے کی مدد سے بچے کی ولادت مکمل کروائی۔(جاری ہے)
رات 3 بج کر 15 منٹ پر بچے کی ولادت ہوئی اور صبح 4 بجے کے قریب جہاز ممبئی ایئرپورٹ پر اترا۔ پائلٹس نے پہلے ہی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے ترجیحی لینڈنگ کی اجازت حاصل کر لی تھی۔
ایئرپورٹ پر ایمبولینس اور طبی عملہ موجود تھا، جنہوں نے ماں اور بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس پر ہماری ٹیم نے جس مہارت، ہمدردی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔