‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
ویسٹ اینڈیز کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے کیوں کہ میں یہاں ہونا پسند کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جتنے عظیم لوگ یہاں ہیں ایسے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک بہترین جگہ ہے۔
پی ایس ایل 10 میچز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز سے شکست کے باوجود ایونٹ ابھی تک اچھا جارہا ہے، ہم نے اچھا کم بیک کیا ہے اور ہم نے اچھا کھیلا تو ہم جیت سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سر ویوین نے کہا کہ اہم بات اپنے آپ پر یقین اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ حوصلہ اور ترغیب دینا ہے، اگر میں اپنے کھلاڑیوں کو کچھ منتقل کرسکوں تو یہ میرے لیے اچھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت پر ویوین رچرڈز کا بے ساختہ جشن، ویڈیو وائرل
اس موقع پر وسیم اکرم نے سر ویوین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین بلے باز نہیں بلکہ سب سے بہترین کرکٹر ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
ان کا کہنا تھا کہ سر ویوین رچرڈز نے صرف بہترین بلے بازی ہی نہیں کی بلکہ جس طرح وہ ٹیم کی سربراہی کرتے تھے اور جس طرح فیلڈ میں آتے تھے یہ سب بہترین تھا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جد سر ویوین رچرڈز کا میچ ہوتا تھا تو میں ساری رات نہیں سو پاتا تھا۔
سر ویوین نے وسیم اکرم کے بارے میں کہا کہ ان کی مجھے باؤلنگ میری زندگی کے تیز ترین بالز تھے۔
انہوں نے نئے کھلاڑیوں کو نصیحت کی کہ پیسے کو اپنی منزل کا تعین کرنے نہ دیں بلکہ کھیل سے محبت رکھیں، پیسہ خود بخود آجائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
sir vive richards wasim akram پی ایس ایل سر ویو رچرڈز کرکٹ کھیل وسیم اکرم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل سر ویو رچرڈز کرکٹ کھیل وسیم اکرم سر ویوین رچرڈز کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
پاکستان ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ ثنا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ کو بھی قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ ٹیم کی مستقبل کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ منتخب شدہ 15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی یہ ٹی 20 سیریز 6 اگست سے شروع ہو کر 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں: عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر۔ یہ سیریز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے کھیل کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی میدان میں اپنی پہچان کو مضبوط کرنے کا موقع ہوگی۔