UrduPoint:
2025-07-26@13:55:32 GMT

مریخ پرکھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت

اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT

مریخ پرکھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)ناسا کے مریخ پر موجود روور (rover) نے حال ہی میں ایک حیران کن اور پراسرار چٹان کی تصویر لی ہے جو انسانی کھوپڑی سے مشابہت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی چٹان کو ناسا نے اسکل ہل کا نام دیا ہے، یہ دریافت 11 اپریل کو پرسویئرنس روور کے ذریعے مریخ کے جیجیرو کریٹر کی رم پر ماسٹ کیم-زی آلے کی مدد سے کی گئی۔

(جاری ہے)

ناسا کے مطابق جس علاقے میں اسکل ہل دریافت ہوئی ہے وہ عمومی طور پر ہلکے رنگ اور گرد آلود سطح پر مشتمل ہے، لیکن یہ چٹان اپنے سیاہ رنگ، نوکیلی ساخت اور سطح پر موجود چھوٹے گڑھوں کی وجہ سے واضح طور پر نمایاں نظر آتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکل ہل کی سطح پر موجود گڑھے ممکنہ طور پر چٹان میں موجود اجزا کے کٹا یا مریخ کی تیز ہواں کے باعث پیدا ہوئے ہیں۔ ناسا نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ یہ چٹان کسی قریبی آتش فشانی چٹان سے کٹ کر آئی ہو یا کسی شہابیے کے ٹکرا کے نتیجے میں یہاں تک پہنچی ہو۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں کئی فٹ پانی موجود

حافظ آباد میں سیلاب سےمتاثرہ متعدد دیہات میں اب بھی کئی فٹ پانی موجود ہے۔

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سائرہ افضل تارڑ نے متاثرہ دیہاتوں کا کشتی میں بیٹھ کر دورہ کیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب آج حافظ آباد جائیں گی اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی پراسرار موت کا مقدمہ درج
  • ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی
  • حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں کئی فٹ پانی موجود
  • ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
  • سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘
  • ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب
  • ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق
  • ٹرمپ کا گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کا انتباہ
  • نیل کٹر میں موجود اس سوراخ کی وجہ جانتے ہیں؟
  • خاموش سمندر کی گواہی: دوسری جنگِ عظیم کا گمشدہ جاپانی جنگی جہاز کتنے سال بعد دریافت کرلیاگیا