سینیٹ: خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
سینیٹ کی خالی نشست پر 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے جبکہ جانچ پڑتال جاری ہے۔
یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
اس نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے۔
وقار مہدی کے ہمراہ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سینیٹ کی اس سیٹ پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت 4 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
چاروں امیدواروں کے کاغذات کی آج جانچ پڑتال کی جائے گی۔
یہ نشست پیپلز پارٹی کے تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امیدواروں کے کاغذات پیپلز پارٹی جانچ پڑتال خالی نشست سینیٹ کی
پڑھیں:
حریت وفد کی چوہدری یاسین سے ملاقات
ذرائع کے مطابق وفد نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفد نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ حریت وفد نے چوہدری یاسین سے درخواست کی کہ وہ قومی و بین الاقوامی فورمز پر اپنا موثر کردار جاری رکھیں اور عالمی برادری کی توجہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف مبذول کرائیں۔ وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے تاریخی اور مستقل کردار کو بھی سراہا جو انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے قومی اور عالمی سطح پر ادا کیا ہے۔ حریت وفد نے چوہدری یاسین کو 10 دسمبر 2025ء کو عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر کوٹلی آزاد کشمیر میں ہونے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
چوہدری محمد یاسین نے حریت وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وہ تاریخی نظریہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے، ہر کارکن کے لیے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے ان بہادر اور ثابت قدم لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے جنہوں نے اقوامِ متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی اور بھارت کو سخت پیغام دے گی کہ پارٹی کسی صورت میں مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے حریت کانفرنس کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود حریت کبھی ظلم کے آگے نہیں جھکی۔ حریت وفد میں جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبد المتین، شیخ عبد المجید، شیخ یعقوب، راجہ خادم حسین، محمد اشرف ڈار اور حاجی سلطان بٹ بھی شامل تھے۔