سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )صوبہ سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے محکمہ خزانہ نے مجموعی طور پر 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نئی گاڑیوں کے لیے رقم جاری کردی گئی ہے 6 کمشنرز اور 29 ڈپٹی کمشنرز کو نئی گاڑیاں دی جائیں گی جب کہ ضلع کیماڑی اس فہرست میں شامل نہیں ہے.
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں کفایت شعاری مہم کے نام پر حکومتی اخراجات میں کمی کے دعووں کے درمیان یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں تعینات اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی تھی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں اسسٹنٹ کمشنر کے لیے 138 ڈبل کیبن (4ایکس4) گاڑیوں کی خریداری کے لیے تقریباً 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا تھا.
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہونے سے قبل اس ہفتے کے شروع میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی سمری کی منظوری دی تھی گاڑیوں کی خریداری کے لیے بھاری رقم کی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے مالیاتی رکاوٹوں کی وجہ سے مالی سال 2024-2025 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کوئی نیا اپ لفٹ پروجیکٹ شروع نہ کرنے کے فیصلے کے پس منظر میں دی گئی تھی.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گاڑیوں کی خریداری ڈپٹی کمشنرز کو کمشنرز اور لاکھ روپے کی منظوری کے لیے
پڑھیں:
فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 70 ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس 4,013 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 6 ہزار 200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہو گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔