بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
بھارتی سینما کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں پاکستانی نجی ٹی وی کے آن ایئر ڈرامہ ’ڈائن‘ کے مرکزی اداکاروں احسن خان اور مہوش حیات کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی ہے۔
ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز نے اس ڈرامے کے ہدایتکار کو بھی خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کئی دوسرے پاکستانی ڈرامے بھی دیکھے ہیں، لیکن یہ خاص طور پر مجھے بہت پسند آیا۔ اس کی عکس بندی، کیمرہ ورک، اور احسن، مہوش حیات کی اداکاری، سب کچھ بہترین ہے۔‘
https://www.facebook.com/PakistaniCinema/videos/1239577941054885/?rdid=n4MyVuRiHpUo229w&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F18kXi7DUbj%2F
ڈرامہ ڈائن ایک سنسنی خیز کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں مہوش حیات، احسن خان، حرا مانی، عثمان پیرزادہ، اور زینب قریشی شامل ہیں۔
بھارتی اداکارہ ممتاز کی یہ تعریف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ ممتاز
پڑھیں:
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھائی کے انتقال کی خبر مداحوں کیساتھ شیئر کی۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بار پھر شدید صدمے سے دوچار ہیں، ان کے بھائی کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔ شگفتہ اعجاز نے یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی اور مرحوم کے لیے دعا کی درخواست کی۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کیسنر کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہوں نے چند ماہ کیلئے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔
شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی اداکار جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت کئی ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔