یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

ترجمان کے مطابق مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ثقافتی تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ دونوں ملکوں نے قونصلر اُمور سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان متحدہ عرب امارت مشترکہ بزنس کونسل کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذکورہ مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام اور کاروبار میں تعلقات کو زیادہ مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان دستخط متحدہ عرب امارات مفاہمتی یادداشتیں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز یو اے ای.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان متحدہ عرب امارات مفاہمتی یادداشتیں وی نیوز یو اے ای متحدہ عرب امارات کے کے وزیر خارجہ

پڑھیں:

پاکستان کا افغان طالبان کے الزامات پر ردعمل، دفترِ خارجہ نے افغان الزامات کو مسترد کر دیا

ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور اس دوران پوری کوشش کی کہ کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور قومی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔

انہوں نے افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو توقع ہے کہ افغان طالبان اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں گے۔

دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، اور امید رکھتا ہے کہ مستقبل میں افغانستان میں ایک جامع حکومت تشکیل پائے گی جس میں تمام فریقین شامل ہوں گے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان بارہا دہشتگردی کے شواہد افغان عبوری حکومت کو فراہم کر چکا ہے، اس لیے امیر خان متقی کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ دہشتگردی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

ترجمان نے افغان حکومت کے ترجمان کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان عہدیداروں کو پاکستان کے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنے داخلی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں فتنہ الہندوستان اورخوارج کی موجودگی بے نقاب
  • صدر آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی کی ملاقات
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان پُرامن حل کیلیے مذاکرات جاری، دفتر خارجہ
  • سندھ گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی چیک پر دستخط کا اختیار نہیں، ترجمان
  • پاکستان اور افغانستان تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں: دفتر خارجہ
  • طاہر اندرابی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان ہونگے؛ذرائع وزارت خارجہ 
  • پاکستان کا افغان طالبان کے الزامات پر ردعمل، دفترِ خارجہ نے افغان الزامات کو مسترد کر دیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: متحدہ عرب امارات نے ایونٹ میں جگہ بنا لی
  • جائٹیکس دبئی ایکسپو: پاکستان اور امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون پر اتفاق
  • وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ