آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے کھائی کراچی کی نلی بریانی، ذائقے سے متعلق کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اسپورٹس پریزنٹر جو اکثر پاکستانی ثقافت کو سراہتی ہوئی نظر آتی ہیں کراچی کی مشہور نلی بریانی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ نے ساتھی میزبان سے پوچھا کہ انہیں پاکستان میں کیا چیز ٹرائی کرنی چاہیے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو نلی بریانی ضرور ٹرائی کرنی چاہیے۔
آسٹریلوی پریزنٹر کراچی کی مشہور نلی بریانی کھانے لیاقت آباد پہنچیں تو انہیں وہاں دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی جو ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتی دکھائی دی۔
ایرن ہالینڈ نے دکانداروں سے پوچھا کہ وہ بریانی کیسے بناتے ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ اس میں گھی یا تیل کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ یہ نلی اور گوشت کی یخنی سے تیار کی جاتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ بہت مرچ مصالحوں والی بریانی ہے جس پر دکاندار کا کہنا تھا کہ نہیں اس میں نارمل مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں
ایرن ہالینڈ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ویڈیو بھی شیئر کی اور نلی بریانی کے ذائقے کو انتہائی لذیذ قرار دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)
ایرن ہالینڈ کو پاکستان میں گھومنا پسند ہے۔ انہوں نے اس سے قبل تاریخی شہر ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر حاضری دی تھی اور اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ ایرن ہالینڈ ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔ وہ 2013 میں مس ورلڈ آسٹریلیا کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔
ایرن نے پی ایس ایل سیزن 4، 5، 7، 8 اور 9 کے میچز بھی کور کیے ہیں۔ ان کا منفرد انداز پاکستانیوں کو خوب پسند ہے اور وہ وقتاً فوقتاً پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کراچی کھانے نلی بریانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کراچی کھانے نلی بریانی ایرن ہالینڈ نے نلی بریانی انہوں نے
پڑھیں:
تحریک انصاف کا کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط
— فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان کے بارے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق منحرف ارکان پی ٹی آئی سے اپنا تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان اور کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان استحکامِ پاکستان پارٹی سے اپنا تعلق ظاہر کر چکے ہیں، منحرف ارکان کو نااہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرِ التوا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کے ایم سی کے بجٹ 26-2025ء میں منحرف ارکان نے پی پی کی حمایت کی اور ووٹ دیے، منحرف ارکان نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف کے ایم سی بجٹ میں حمایت کی جس کی پارلیمانی پارٹی نے مذمت بھی کی۔
خط کے مطابق منحرف ارکان نے پارٹی پالیسی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی، منحرف ارکان کی 6 جون 2023ء کو پارٹی رکنیت بھی باضابطہ طور پر ختم کی گئی، پارٹی رکنیت پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر ختم کی گئی۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پابند کرے کہ منحرف ارکان کو پی ٹی آئی نمائندوں کے طور شناخت نہ کیا جائے، پی ٹی آئی کی یہ درخواست شفافیت اور انصاف کے مفاد میں ہے۔