ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں 24 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔

نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اس عمل میں صرف سنجیدہ سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ نج کاری کے لیے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 10 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے، نج کاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ اور سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

اس ضمن میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے اثاثوں اور مالی حیثیت کا جائزہ جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک اور نج کاری کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

نج کاری کمیشن نے بتایا کہ پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں۔

حکام کے مطابق پری کوالیفکیشن میں سرمایہ کار کمپنیوں کو ملٹی ایئر ریونیو کی شرط پوری کرنا ہوگی، یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن چکی ہے اور خلیجی ریاستوں اور ترک ایئر لائن سمیت متعدد اداروں کی جانب سے دلچسپی متوقع ہے۔

  واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر

ان کا کہنا تھا کہ اس بار کلین پی آئی اے کا ماڈل اپنایا گیا ہے اور حکومت پہلے ہی پی آئی اے کا قرضہ اپنے ذمہ لے چکی ہے، وفاقی کابینہ نج کاری کمیشن کی سفارش پر نج کاری کی منظوری دے چکی ہے۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی آئی اے کرنے کا نج کاری کے لیے

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ ملک بھر میں تین ماہ بعد فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا، بار کوڈ موبائل سے اسکین کر کے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی معیاد سمیت اہم معلومات ہر شہری اپنے موبائل فون پر چیک کر سکے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری تیاری مکمل ہے، انڈسٹری نے فروخت شدہ دواں پر بار کوڈ لگانے کیلئے تین ماہ کا وقت مانگا ہے۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے بتایاکہ پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز آنے کے بعد پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ابتدائی طور پر کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی خیبر پختونخوا میں 15 سال کے بچوں کو انسداد پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026 ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نئی قومی ہیلتھ پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں لا رہے ہیں، وزیراعظم جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے، ڈریپ کو ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں اور ایک ہفتے بعد وزیر اعظم اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ عام آدمی کی صحت کے پیش نظر مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے اسے تسلیم نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نرسنگ کونسل کے سارے قانون کو تبدیل کر رہے ہیں، ملک میں 9 لاکھ اور دنیا بھر میں 25 لاکھ نرسوں کی ضرورت ہے جسے پورے کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک منٹ میں ایک شخص ہارٹ اٹیک کے سبب موت کا شکار ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، دستاویز سب نیوز پر چھبیسویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے، علیمہ خان ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کاہرجانہ کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں  مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
  • ایس آئی ایف سی کے 2 سال؛ معدنی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی نئی راہیں
  • وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ
  • ایس آئی ایف سی کی بدولت سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • وفاقی حکومت کا 5لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے فیصلہ برقرار
  • وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
  • ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال؛ صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
  • ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال: صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں