اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اماراتی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون‘ خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون‘ یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ پاکستان اور روانڈا نے تجارت، دفاع، ٹیکنالوجی اور سفارت کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم اور ترقی کی موجودہ صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور روانڈا کے وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اولیور جین پیٹرک ندوہنگرے کے درمیان یہاں بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات اور سفارتی تربیت کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان نے 2021 میں کیگالی میں اپنا ہائی کمیشن قائم کیا، روانڈا کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران روانڈا ہائی کمیشن کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی چائے کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں شامل ہے اور وہ روانڈا کی کافی، ایوکاڈو، دالوں اور باغبانی کی مصنوعات کی مزید درآمدات کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دواسازی، ٹیکسٹائل، چاول، آلات جراحی، ایگری ٹیک اور کھیلوں کے سامان کی برآمدات روانڈا میں مضبوط امکانات رکھتی ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای گورننس، فن ٹیک اور نوجوانوں کے لیے اختراعی پلیٹ فارمز میں روانڈا کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں عدیس ابابا میں ہونے والی آئندہ پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش ہوگی۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی تربیت پر مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے علاوہ فریقین تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف شعبوں میں دیگر مفاہمت ناموں پر غور کر رہے ہیں۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نے سیاحت اور کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں دوطرفہ تعاون پر بھی زور دیا۔ وزیر نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا نے عالمی امن کے لیے یکساں عزم کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے افریقی براعظم میں تنازعات کا حل تلاش کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی احترام کے ساتھ ساتھ مضبوط ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان  کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا  اور مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار اور شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان اسلام آباد میں خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل اور تشویش کے بارے میں واضح ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ عبداﷲ بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم  کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ شیخ عبداللہ بن زید النیہان نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔ اپنے پاکستانی ہم منصب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ’میرے خیال میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام تعلقات میں مزید پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں، اور میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ ایک یا دو سال میں چیزیں اس سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ ’مجھے امید ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور ہوا بازی سمیت بہت سے مختلف شعبوں میں یہ جذبہ تیزی سے فروغ پائے گا‘۔ دریں اثنا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات ہیں، اور ایک دوسرے کے لیے مشترکہ عزم اور محبت اور پیار ہے۔  خواہش ہے کہ یہ دورہ طویل عرصے تک جاری رہتا، تاہم وہ جانتے ہیں کہ شیخ عبداللہ زید النہیان کے دیگر عالمی وعدے بھی ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔ شیخ عبداﷲ بن زاید النہیان اور اسحاق ڈار نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ اسحاق ڈار نے یو اے ای ہم منصب سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔ شیخ عبداﷲ بن زاید النہیان کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں استقبالیہ تقریب ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا معزز مہمان کو اپنے گھر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں‘ خواہش ہے کہ آپ کا دورہ پاکستان مفید ثابت ہو‘ شیخ عبداﷲ بن زاید النہیان نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا شکرگزار ہوں‘ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے‘ پاکستان کے لوگ یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘ پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ خیال رہے کہ یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداﷲ بن زاید النہیان 2 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ شیخ عبداﷲ بن زاید النہیان نے یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کی ستائش کی ہے۔ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین سینٹ نے پاکستان روانڈا تعلقات اعلیٰ سطح روابط ترجیحی نکات‘ مشترکہ تعاون پر زور دیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان روانڈا سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ روانڈا سے اقتصادی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شیخ عبداﷲ بن زاید النہیان روانڈا کے وزیر خارجہ اعظم اور وزیر خارجہ بن زاید النہیان نے نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا تعلقات کو مزید شیخ عبداللہ بن دوطرفہ تعلقات اسحاق ڈار اور کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے کے نائب وزیر کا اعادہ کیا سرمایہ کاری میں پاکستان اسلام ا باد میں دوطرفہ اور روانڈا پاکستان کے نے پاکستان یو اے ای کرنے کے کے ساتھ کیا گیا کے لیے کے عزم عزم کا

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری