سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں سی ڈی اے بورڈ ممبران، اے جی سی اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف، مستحکم ڈیجٹیلائز اور کیس لیس نظام متعارف کروانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل (سی جی اے)کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں دستخط کئے گئے.

ایم او یو کا مقصد سی ڈی اے میں سیپ کے ذریعے ایک جامع اثاثہ جات کا نظام نافذ کرنا شامل ہے جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی)پلیٹ فارم ہے،ایم او یو کے تحت سیپ کو بجٹنگ، اکانٹنگ، پے رول رنگ، پروکیورمنٹ، انوینٹری، اور فکسڈ اثاثوں کی ٹریکنگ سمیت متعدد افعال کو منظم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا. یہ نظام ریئل ٹائم ڈیٹا پروسیسنگ، سینٹرلائز رپورٹنگ، اور مضبوط اندرونی مالیاتی کنٹرولز کو مزید موثر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔واضح رہے سی ڈی اے کے فنانس ونگ نے سیپ کو مرحلہ وار نفاذ کا طریقہ کار اپنایا ہے جسکا آغاز نظام کی ڈیزائننگ سے ہوگا اس کے بعد ڈیٹا منیجمنٹ عملے کی تربیت اور مکمل آپریشنل رول آٹ شامل ہیں۔مزید برآں سیپ کے نفاذ سے سی ڈی اے کے مالیاتی معاملات کی ڈیجیٹلائزیشن سے مالیاتی ضوابط مزید شفاف اور موثر ہونگے۔اسی طرح بروقت آڈٹ کے زریعے مالیاتی بیضابطگیوں پر بروقت قابو پانے میں مدد ملے گی. سیپ سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک ڈیجٹیل فنانشل ڈیش بورڈ بنائے گی جسکی بدولت سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی.اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اکاونٹس کنٹرول جنرل (سی جے اے)کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنا سی ڈی اے کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے جسکا مقصد سی ڈی اے کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مالیاتی نظام کے تحت مزید مضبوط، شفاف اور مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ بہتر عوامی خدمت کی فراہمی میں مدد ملے گی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹل شہر بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے. اسکے لئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے بلکہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام کے تحت کی جائیں گی جس کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام گھر بیٹھے سی ڈی اے کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ انکا وقت بھی بچایا جاسکے.انہوں نے کہا کہ شہر میں مرحلہ وار مفت وائی فائی اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے. واضح رہے سی ڈی اے کا ون ونڈو سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہوچکا ہے جہاں تمام ادائیگیاں آن لائن کی جاتی ہیں.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کیش لیس نظام سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ عوام کو جدید سہولیات بھی میسر آئیں گی. انہوں نے کہا کہ ہم عالمی معیار کے مطابق سی ڈی اے کو مکمل ڈیجیٹل ادارہ بنائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کے یہ اقدامات ملک بھر کیلئے ایک مثال قائم کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراردن نے اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی، اثاثے منجمد، 16افراد زیر حراست اردن نے اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی، اثاثے منجمد، 16افراد زیر حراست پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے ، امریکی نائب صدر کے دورے پر ڈرامہ رچایا گیا، عرفان صدیقی جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری دھاندی سے بنی وفاقی و صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکیں، کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ، فضل الرحمان صدر ن لیگ نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مفاہمت کی یادداشت مزید شفاف شفاف اور

پڑھیں:

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری

ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے  کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان ،بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے ، ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان ، نوپارکنگ پر 26 ، رانگ وے پر 14 ای چالان، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔

مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58 ، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
  • برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
  • شہرِ قائد میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
  • امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
  • سانحہ مریدکے کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بایا جائے، تنظیمات اہلسنت