Express News:
2026-07-24@01:43:05 GMT

کولن منرو، افتخار احمد کی لفظی جنگ؛ رضوان بھی کود پڑے

اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کیوی اوپنر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے اسپنر افتخار احمد پر 'چکنگ' کا الزام لگادیا۔

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.

1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کیوی بیٹر نے میچ کے 10ویں اوور امپائرز کی طرف اشارہ کیا، ملتان سطانز کے اسپنر افتخار احمد 'چکنگ' (یعنی غیر قانونی بالنگ ایکشن) کررہے ہیں جس کے بعد بالر اور بیٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار

بعدازاں افتخار احمد آن فیلڈ امپائر کے پاس گئے اور انہیں اشارہ کرنے سے منع کرنے کی تلقین کی، اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی برہم نظر آئے اور کولن منرو سے الجھتے ہوئے پائے گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان واقعہ کی گرما گرمی کے باعث امپائرز کو مداخلت کرنا پڑی۔

ا

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افتخار احمد

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر