چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے “بین الاقوامی تعلقات پر یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اثرات” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے آریا فارمیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سلامتی کونسل کے ارکان سمیت 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔جمعرات کے روز سفیر فو چھونگ نے کہا کہ امریکہ ” مساوی محصولات ” اور “انصاف” کے جھنڈے تلے زیرو سم گیم میں مصروف ہے ، جو بنیادی طور پر محصولات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، امریکی مفادات کو بین الاقوامی برادری کے عمومی مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر امریکی بالادستی کے مفادات کی خدمت کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا ایک بار پھر ایک نازک دوراہے پر پہنچ گئی ہے۔ اس تناظر میں چین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو صحیح انتخاب کرنا چاہیے، ایک آواز میں بات کرنی چاہیے اور مشترکہ کارروائی کرنی چاہیے۔ اس وقت دنیا کو تنہائی کے بجائے کھلے پن اور اشتراک کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ دنیا کو غنڈہ گردی کے بجائے خودمختاری پر مبنی مساوات کی ضرورت ہے۔ دنیا کو انصاف چاہیئے نہ کہ قومی ترجیحات ۔ دنیا کو یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہے نہ کہ تقسیم اور محاذ آرائی کی۔انھوں نے مزید کہا کہ چین بہت سے ترقی پذیر ممالک کو زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ دیتا ہے۔ چین کی میگا مارکیٹ ہمیشہ دنیا کے لئے کھلی رہی ہے، اور چین تمام ممالک کو اپنی ترقی کی ایکسپریس ٹرین پر بیٹھنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بین الاقوامی دنیا کو
پڑھیں:
پاکستان نے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع پر دستخط کردیئے
ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع پر دستخط کردیئے۔
پاکستان اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع میں شامل ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یواین ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے چیئرمین جی 77 کے طور پر معاہدے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ آواز بن کرعالمی ورثے کے تحفظ کیلئے کام کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم اور سرحدوں سے باہر بھی سمندری حیات کا تحفظ یقینی بنانے کے پاکستانی عزم کا اظہار ہے۔
Ansa Awais Content Writer