نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم
وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے شنگھائی میں چینی کمپنی اے ای آٹو کے حکام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مستقبل الیکٹرک گاڑیوں اور صاف توانائی سے جڑا ہے اور سندھ اس تبدیلی میں پیچھے نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماحول دوست منصوبوں پر سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دے گی۔