صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جسے صدر آصف زرداری نے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات قرار دیتے ہوئے سراہا۔
صدر زرداری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلّٰهِ ناقابلِ تسخیر ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے
پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےسانگھڑ سے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجوکےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سےتعزیت کی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا روشن الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی اور حلقےکی بہترین خدمت کی، انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Post Views: 3