وزارت خارجہ کی غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ، بھارتی الزامات مسترد
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزارت خارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ دی گئی اور بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں قائم مختلف سفارتی مشنز کے سربراہان اور سفارت کاروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو اہم نکات سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔
سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہتھیار بنانا خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی۔ الزامات کی فہرست کے بغیر سنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔