مودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طویل جدوجہد کا نام ہے۔ پارٹی کی بنیاد انصاف کے نظام کے قیام کے لیے رکھی گئی۔ 2011 میں پارٹی نے ڈرآون حملوں کے خلاف دھرنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف رول آف لا پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا عدالتی نظام چاہتے ہیں جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عدالتی نظام سے پورے ملک کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ عدلیہ کو مفلوج کر دیا گیا اگر عدلیہ آزاد نہ ہوا تو ملک نہیں چل سکے۔

مرکزی راہنما اسد قیصر نے کہا کہ عدلیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ آزاد فیصلے کریں پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ کسی کے کہنے یا کسی سے ڈیکٹیشن لے کر فیصلہ نہ کریں پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اسد قیصر نے بھارت کے ساتھ کشیدگی اور بھارتی جارحیت پر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی ! کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ آپ نے ظلم کی انتہا کر دی اور آپ کو کوئی غلط فہمی ہے کہ ہماری آپس میں کوئی تقسیم ہے تو یہ آپ کو غلط مہمی ہے۔

ہمارے آپس میں اختلافات بھی ہونگے اور لڑائیاں بھی ہونگی اور ہم اپنے حق کے لیے لڑیں گے مگر ملک پاکستان کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ پاکستان کا سب مقبول لیڈر عمران خان ہے ان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔ ان کے جیل میں ہونے کے باوجود ہم پاکستانی اپنے ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے کھڑے ہونگے اور ہر دشمن کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے عملا جنگ کا اعلان کیا۔اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنائیںگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمد راشد جی ایم سے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ روڈن انکلیو پرموشن پر صدر آئی سی سی آئی کی مبارکباد محمد راشد جی ایم سے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ روڈن انکلیو پرموشن پر صدر آئی سی سی آئی کی مبارکباد اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے؛ جنگ میں نقصان ہمارا ہوگا؛ بھارتی جنرل کا مودی کو مشورہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.

92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعوی پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھیں، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ مالی سال 2025/2026ء کے دوران سی پی ایل سی کی امداد میں اضافہ کے حوالے سے جامع سفارشات جلد سے جلد تیار کرکے برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ذیر صدارت سی پی ایل سی ایکزیکٹیو کونسل کے پہلے باقاعدہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی ایل سی سے متعلق 05 ایجنڈاز پر مشتمل ترجیحات و دیگر ضروری امور پر بات چیت کی گئی اور مذید ہدایات دی گئیں، ان ایجنڈاز میں شامل سی پی ایل سی قواعد و ضوابط کے تحت دستیاب خالی آسامی پر ایکزیکٹیو کونسل میں پرائیویٹ رکن ثاقب شیرازی کو نامزد کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے ایکزیکٹیو کونسل سے مشاورت کے بعد سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کو انکی پوزیشن پر برقرار رہنے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں اس موقع پر سلیکشن بورڈ کا باقاعدہ قیام عمل میں لاتے ہوئے عادل چھپرا کو سلیکشن بورڈ کا ڈپٹی چیف ایڈمن نامزد کیا گیا۔ علاوہ ازیں اجلاس کے دیگر ایجنڈاز پر بات بحث کے بعد فائنانس کمیٹی کا بھی باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا اور شبر ملک کو ڈپٹی چیف سی پی ایل سی  آپریشنز کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ مالی سال 2025/2026ء کے دوران سی پی ایل سی کی امداد میں اضافہ کے حوالے سے جامع  سفارشات جلد سے جلد تیار کرکے برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے علی حاجی کی بطور ڈپٹی چیف سی پی ایل سی آئی ٹی بھی نامزد کیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سی پی ایل سی سندھ پاکستان کا واحد ایسا ادارہ ہے جو اپنے کام اور خدمات کے لحاظ سے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی جانا جاتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس ادارے کو صوبے کے تمام شہروں تک وسعت دیتے ہوئے اسکی خدمات کے دائرے کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ یہ ادارہ مزید محنت سے اپنا لوہا منوائے گا جبکہ حکومت سندھ ہر طرح سے سی پی ایل سی کی مدد و معاونت کے عمل کو جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر 
  • بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھیں
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
  • سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھیں، وزیر داخلہ سندھ
  • پاکستان معاملے پر نریندر مودی حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، راہل گاندھی
  • شام کی صورتحال شہید سید ابراہیم رئِسی کے معاون کی آنکھ سے
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل