شدید زلزلہ نے خوف و ہراس پھیلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
ایکواڈور(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت شدید زلزلہ نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
ایکواڈور کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ رپورٹ کیا گیا ہے۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق ایکواڈور کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
ای ایم ایس سی نے کہا کہ زلزلہ 23 کلومیٹر (14.29 میل) کی گہرائی میں تھا۔
اس زلزلہ کے نقصانات کی ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ ییہ ایک بریکنگ نیوز ہے جس کی تفصیلات کچھ دیر تک سامنے آنے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں:جمعرات کوعام تعطیل کااعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
انگلش بلے باز جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔
جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچیسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔
کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی اسکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اگلی ہی گینڈ پر کوور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔
بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ جس وقت انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا اس وقت رکی پونٹنگ کمنٹری بکس میں موجود تھے اور انہوں نے آن ایئر جو روٹ کو مبارکباد دی۔
انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز کو بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 2512 رنز درکار ہیں۔
چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 150 رنز بنا کر واشنگٹن سندر کی گیند پر اسٹمپ ہوئے۔