روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے شمالی کوریا کے میزائل سے امریکی ساختہ پرزے ملے: یوکرینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

کیف(آئی پی ایس )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرینی دارالحکومت کیف پر جو میزائل داغا وہ شمالی کوریا کا تھا اور اس میں درجنوں پرزے امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔صدر زیلنسکی نے جمعے کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ میزائل جس نے کیف میں شہریوں کو قتل کیا، اس میں کم از کم 116 پرزے بیرونی ممالک سے حاصل کیے گئے تھے اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے بنائے ہوئے تھے۔

صدر زیلنسکی کے مطابق 24 اپریل کو روس کے حملے میں کیف میں 12 افراد جاں بحق اور تقریبا 90 زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل حملے کے بعد سے جاری ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوا ہے، 30 سے زائد افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور کچھ کے اعضا کاٹنے پڑے ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والے میزائل کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی شواہد سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کا تھا۔ یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون کو روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا یوکرینی صدر

پڑھیں:

یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی: روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی سے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری مسائل کے حل میں مددگار نہیں ہوگی۔

قبل ازیں پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی حوالے سے منظوری کے باوجود یہ معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حتمی منظوری سے مشروط ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی: روس
  • یوکرین کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی، روس
  • پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی
  • پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہمی کی منظوری دے دی
  • پینٹاگون کی یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری
  • پینٹاگون: یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹاماہاک میزائلوں کی فراہمی منظور
  • شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے غیر جوہری بننے کے تصور کو ’خیالی پلاؤ‘ قرار دے دیا
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
  • میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز
  • ایک ہی رات میں 130 یوکرینی ڈرونز مار گرا دیئے گئے