City 42:
2025-11-19@06:14:38 GMT

تمام نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT

سٹی 42 : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے غزہ و فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔

 صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے بتایا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے جبکہ  پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز ، تاجر برادری ، سیاسی و مذہبی تنظیموں کی طرف سے کل کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

 زخمیوں کے ہسپتال پہنچنے سے پہلے پاکستان پر الزام کی ایف آئی آر کاٹ ڈالی

مرکزی صدر تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے کہا کہ فلسطین ایک حل طلب مسئلہ ہے، اسرائیلی بربریت و دہشت گردی پر مسلم حکمرانوں کو خاموشی کو توڑنا ہوگا۔

 کرنل (ر)فواد حنیف نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و بربریت انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، صدر تنظیم تاجران پنجاب شرجیل میر نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسرائیلی ظلم و بر بریت کو روکنے کیلئے او آئی سی ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

خوفناک زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

 سیکرٹری جنرل ایپسما ملک محمد اعجاز نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا ہماری دینی ،اخلاقی ذمہ داری ہے، مرکزی سینئر نائب صدر ایپسما محمد فرقان چوہدری نے کہا کہ وحشیانہ دہشت گردی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے بلکہ انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ بھی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت کو سب 7 جہاز گرنے کا یاد دلاتے رہیں گے‘ بلاول

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا معیار بڑھ گیا ہے، امریکا سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، اسی وجہ سے مودی دنیا سے اپنا منہ چھپا رہا ہے اور ہم دنیا کے کسی بھی فورم سے اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔ مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو انکے غیرمتزلزل عزم و حوصلے پر سلام پیش کرتے ہیں، آپریشنز میں سرغنہ عالم محسود سمیت 15 بھارتی پراکسی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا بڑی کامیابی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف اسکول آف ایمیننس: طلبا کے لیے مکمل فری ایجوکیشن پیکیج متعارف
  • بھارت کو سب 7 جہاز گرنے کا یاد دلاتے رہیں گے‘ بلاول
  • انتہا پسندی پر مبنی رجحانات اور نوجوان طبقہ
  • امریکہ سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، بلاول بھٹو
  • امریکا سے پاکستان تک، بھارت کو سب 7 جہاز گرنے کا یاد دلاتے رہیں گے، بلاول بھٹو
  • شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 15 دہشت گرد ہلاک، کمانڈر عالم محسود بھی مارا گیا
  • بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں‘ مریم اورنگزیب
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ
  • بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں: مریم اورنگزیب