سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ کیا گیا ہے، بھارت کو پیغام ہے،سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، سندھو دریا سے پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو  نے سکھر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، طے ہوچکا ہے عوام کی مرضی کے بنا کوئی نئی کینال نہیں بنے گی، سی سی آئی میں باہمی رضامندی کے بغیر سندھو دریا سے نہرنہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کے مسائل حل کرنے کیلیے مل کر کوشش کریں گے، جن منصوبوں پر اتفاق رائے نہیں ہے وہ منصوبے ختم کیے جائیں گے۔ 

گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے

بلاول بھٹو نے کہا کہ اعتراضات سننے پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں، سی سی آئی میں پانی کے مسئلے پر اعتراضات سنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھو کو بچانے کا وعدہ کیا تھا، ہم نے سندھ کو بچا لیا، بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے اپنی کمزوری چھپانے اور اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت کو پیغام ہے،سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، سندھو دریا سے پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھو دریا کے وارث ہیں، اس کا تحفظ کریں گے۔ 

قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ  میں ڈرامائی آغاز 

جلسے کے دوران بلاول بھٹو نے ’سندھو پر ڈاکا نا منظور‘کے نعرے لگائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں پر پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔ سندھو دریا بچانے کیلیے وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چار صوبے ، چار بھائی مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سندھو دریا بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے بہے گا

پڑھیں:

خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات

سٹی 42 : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام کورنگی اور اعظم بستی میں واقع بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین اور ننھے بچوں سے ملاقات کی۔ 

وزیر صحت اور میئر کراچی بھی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسپتال میں بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین سے بھی ملاقات کی۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عوام آصفہ بھٹو کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئی. ڈاکٹرز نے خاتونِ اول آصفہ بھٹو کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ 

مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کل جامشورو میں ایک اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام اقدامات پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں۔

 نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

خاتون اول آصفہ بھٹو کے دونوں اسپتالوں کے دورے کے دوران صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات
  • اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
  • بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوش رُبا اضافہ، مودی راج میں انصاف ناپید
  • مودی راج میں ریاستی الیکشنز سے پہلے ہی انتخابی نظام کی ساکھ خطرے میں
  • میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
  • امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ طالبعلم کی دریا میں چھلانگ، بچانے کی کوشش میں فوجی بھائی بھی جاں بحق
  • طالبعلم نے دریامیں چھلانگ لگادی،بچانے کیلئے بھائی بھی گودگیا
  • ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کے مسلسل بیانات، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے
  • اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل