مشترکہ مفادات کونسل میں رضا مندی کے بغیر سندھ میں کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
مشترکہ مفادات کونسل میں رضا مندی کے بغیر سندھ میں کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، ن لیگ سے معاہدہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے ممکن ہوا، سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، چاروں بھائی مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی، ہمیں دریائے سندھ پر نہریں قبول نہیں ہیں، کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، معاہدے پر دونوں جماعتوں کے رہنماں کے دستخط موجود ہیں، عوام کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینال نہیں بنے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جیالے میدان میں نہ آتے تو یہ نہ ہوتا، سندھو دریا سے کوئی نیا کینال نہیں بنایا جائے گا، مشترکہ مفادات کونسل میں مشاورت سے فیصلے ہوں گے، تمام صوبوں کی رضا مندی سے ہی کینالز بنیں گی، وفاقی حکومت تمام صوبوں سے مشاورت کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے مسائل حل کرنے کے لیے جدو جہد کریں گے، 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں سندھ کا نمائندہ بھی موجود ہوگا، باہمی رضا مندی کے بغیر کوئی منصوبہ منظور نہیں ہوگا، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ سندھو کو بچائیں گے، ہم نے وعدے کے مطابق سندھو کو بچالیا ہے، یہ سندھ کیعوام اور پاکستان کی کامیابی ہے، اس بار بھارت نے سندھوپر حملہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کا حملہ ہوا، ہم نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی مذمت کی، بھارت نے اپنی کمزوری چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام لگادیا، بھارت نے یک طرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت سے کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دریائے سندھ کے وارث ہیں، ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے، پاکستانی عوام غیور لوگ ہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پاکستانی دنیا کو پیغام دیں گے کہ سندھو پر ڈاکہ نا منظور ہے، پورے پاکستان کو ایک ہوکر بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا، چاروں صوبے 4 بھائیوں کی طرح مودی کو منہ توڑجواب دیں گے، بھارت کے فیصلہ واپس لینے تک جدوجہد جاری رہے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یکم مئی کو میرپور خاص میں بھی جلسے کا اعلان کردیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کینالز سے متعلق وعدہ پورا کیا، سندھو پر کوئی بھی کینال سندھ کے عوام کو قبول نہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی، اسلام آباد کو تسلیم کرنا پڑا کہ پیپلز پارٹی کا مقف درست ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم منصوبے کو بند کرا کر وفاق کو بچایا۔
ادھر دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا آج سکھر میں پاور شو جاری ہے، اس حوالے سے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرکے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئیں، جلسے میں شرکت کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں،قبل ازیں روہڑی قومی شاہراہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے موقع پر سکھر ٹول پلازہ پر کشیدگی پیدا ہوگئی، پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور وکلا کے درمیان راستہ نہ کھولنے پر تصادم ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق، تصادم کے دوران جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ فائرنگ کے بعد جیالے جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ وکلا کی بڑی تعداد اب بھی ٹول پلازہ پر موجود ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے فیصلے کے خلاف یہ جلسہ ایک بھرپور احتجاج ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی،... بھارتی جارحیت؛ پاکستان نے سعودی عرب کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے شمالی کوریا کے میزائل سے امریکی ساختہ پرزے ملے: یوکرینی صدر بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشترکہ مفادات کونسل میں بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو نے مندی کے بغیر دریائے سندھ نہیں بنے گی نے کہا کہ کہ پیپلز کے لیے
پڑھیں:
چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری سے شنگھائی میں چیئرمین چیری ہولڈنگ ین تونگیو نے ملاقات کی۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ہمراہ تھے۔ صدر زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں دلچسپی اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔ صدر زرداری نے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کیلئے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ صدر زرداری نے چیری کو الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، منرلز اور انرجی سٹوریج میں تعاون کی تجویز پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ کے شعبوں کی ترقی ہے۔ خاتون اول بی بی آصفہ، چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔ پہلا ایم او یو: کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ میں اضافہ، دوسرا ایم او یو: شینونگ کالج، کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لئے، تیسرا ایم او یو: ٹائر ری سائیکلنگ پروجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دینے کے متعلق ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔ صدر آصف علی زرداری سے شنگھائی میں سی پی سی سیکرٹری چن جینِنگ نے ملاقات کی۔ صدر زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ صدر زرداری نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شنگھائی میں چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لین نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری، ڈیجیٹل اور گرین انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری سے شنگھائی میں توانائی کے شعبے کی اہم چینی کمپنی وونٹائی پاور کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وونٹائی گروپ کے وفد کے درمیان پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو وونٹائی گروپ کے وفد نے سولر انرجی کے شعبے میں وسیع امکانات پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کئے بغیر تیز رفتار ترقی ممکن نہیں، توانائی کے ماحول دوست ذرائع کو اختیار کرکے ہم موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی بخوبی مقابلہ کرسکتے ہیں۔