Nawaiwaqt:
2025-09-18@00:11:07 GMT

وزیراعظم کا کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT

وزیراعظم کا کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں. وفاقی اکائیوں اور سندھ نے کالا باغ ڈیم پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر باہمی رضامندی کے بغیر فیصلہ نہیں ہوتا.

مزیدکوئی نہرنہیں بنائی جائے گی. مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جارہا ہے. جس میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے جنگی اعلانات کیے اور پاکستان کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا. قومی سلامتی کمیٹی نے غور و خوص کے بعد جوابی اعلامیہ جاری کیا۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری شکایات اور تحفظات سنے گئے اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جائے گا. وزیراعظم نے جو اعلان کیا ہے اس سے جو احتجاج ہورہے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے. اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہرنہیں بن رہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا یہ انسانیت کے خلاف ظلم ہے. بھارتی اقدامات کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
  •  سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا، میئر کراچی