مشترکہ مفادات کونسل میں رضا مندی کے بغیر سندھ میں کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، ن لیگ سے معاہدہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے ممکن ہوا، سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، چاروں بھائی مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی، ہمیں دریائے سندھ پر نہریں قبول نہیں ہیں، کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، معاہدے پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط موجود ہیں، عوام کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینال نہیں بنے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جیالے میدان میں نہ آتے تو یہ نہ ہوتا، سندھو دریا سے کوئی نیا کینال نہیں بنایا جائے گا، مشترکہ مفادات کونسل میں مشاورت سے فیصلے ہوں گے، تمام صوبوں کی رضا مندی سے ہی کینالز بنیں گی، وفاقی حکومت تمام صوبوں سے مشاورت کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے مسائل حل کرنے کے لیے جدو جہد کریں گے، 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں سندھ کا نمائندہ بھی موجود ہوگا، باہمی رضا مندی کے بغیر کوئی منصوبہ منظور نہیں ہوگا، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ سندھو کو بچائیں گے، ہم نے وعدے کے مطابق سندھو کو بچالیا ہے، یہ سندھ کےعوام اور پاکستان کی کامیابی ہے، اس بار بھارت نے سندھوپر حملہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کا حملہ ہوا، ہم نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی مذمت کی، بھارت نے اپنی کمزوری چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام لگادیا، بھارت نے یک طرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت سے کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دریائے سندھ کے وارث ہیں، ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے، پاکستانی عوام غیور لوگ ہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پاکستانی دنیا کو پیغام دیں گے کہ سندھو پر ڈاکہ نا منظور ہے، پورے پاکستان کو ایک ہوکر بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا، چاروں صوبے 4 بھائیوں کی طرح مودی کو منہ توڑجواب دیں گے، بھارت کے فیصلہ واپس لینے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یکم مئی کو میرپور خاص میں بھی جلسے کا اعلان کردیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کینالز سے متعلق وعدہ پورا کیا، سندھو پر کوئی بھی کینال سندھ کے عوام کو قبول نہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی، اسلام آباد کو تسلیم کرنا پڑا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف درست ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم منصوبے کو بند کرا کر وفاق کو بچایا۔
ادھر دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا آج سکھر میں پاور شو جاری ہے، اس حوالے سے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرکے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئیں، جلسے میں شرکت کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں،
قبل ازیں روہڑی قومی شاہراہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے موقع پر سکھر ٹول پلازہ پر کشیدگی پیدا ہوگئی، پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور وکلا کے درمیان راستہ نہ کھولنے پر تصادم ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔
تصادم کے دوران جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ فائرنگ کے بعد جیالے جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ وکلاء کی بڑی تعداد اب بھی ٹول پلازہ پر موجود ہے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے فیصلے کے خلاف یہ جلسہ ایک بھرپور احتجاج ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مشترکہ مفادات کونسل بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو نے دریائے سندھ نے کہا کہ کہ پیپلز کے بغیر سندھ کے
پڑھیں:
دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔