پی ایس ایل 10 ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے ہرادیا۔ کراچی کنگز143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں8وکٹ پر137 رنز بناسکی۔
لاہور: ٹم سائفرٹ نے47 اور جیمز ونس نے30 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ وسیم جونیئر، محمد عامر، خرم شہزاد کی2.2 وکٹیں ہیں ۔ فہیم اشرف43، کوشل مینڈس36، حسن نواز35 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔
حسن علی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی، میر حمزہ نے 2.
مزید پڑھیں :چینی چھوڑنے سے فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟وہ حقائق جو سب کومعلوم نہیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاہ کاری کے الزام پر پیش آیا، جس میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا خونی سلسلہ، نصیرآباد سرفہرست
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نازنین اور غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دوہرا قتل قمبرانی روڈ کاروکاری کوئٹہ