ملتان میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے 40 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضوں میں 1500 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ظلم اور بربریت واضح ہونے کے بعد دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا۔ پنجاب کے ضلع ملتان میں اپنے ایک بیان میں اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے 40 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضوں میں 1500 ارب روپے کا اضافہ کیا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت میں پورا پنجاب صاف ہوا، بہتر صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنا مریم نواز کا ویژن ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ 3 ہزار 6 سو ارب روپے بڑے ذخیرہ اندوزوں کے کارخانوں سے نکالے، ایک کروڑ 80 لاکھ بجلی کے میٹر میں 60 فیصد ریلیف دیا گیا، نون لیگ کی حکومت میں رشوت کی شرح کم ہوئی، پچھلے ایک سال میں پاور کمپنیز سے 160 ارب روپے حکومتی خزانے کے بچائے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی حکومت نے ارب روپے کہ پی ٹی نے کہا

پڑھیں:

پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اس واقعے کے پیچھے مودی سرکار کے مذموم عزائم کارفرما ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ایک سازش کے تحت پہلگام واقعے کو استعمال کرکے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، مودی سرکار خطے میں امن و امان کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر افغانستان سے بات چیت سود مند نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، عمران خان کی قیادت میں پوری قوم متحد ہو سکتی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے اور قومی اتحاد و یگانگت کے ذریعے موجودہ صورتحال سے نمٹا جائے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق موجودہ حالات قومی اتفاق و اتحاد اور سیاسی استحکام کا تقاضا کرتے ہیں، فارم 47 کی بنیاد پر قائم جعلی حکومت میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا ممکن نہیں، موجودہ وقت حقیقی عوامی مینڈیٹ کا متقاضی ہے، جعلی مینڈیٹ سے نجات ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بیرسٹر محمد علی سیف پہلگام خیبر پختونخوا حکومت مشیر اطلاعات مودی سرکار

متعلقہ مضامین

  • پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، آصف علی زرداری
  • پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے
  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار
  • آرٹیکل 370کی منسوخی مودی سرکار کا ناکام اقدام ثابت
  • بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین
  • پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، بیرسٹر محمد علی سیف
  • پہلگام حملہ: بھارتی بیانیہ مسترد، کشمیریوں نے مودی سرکار کی ’چال‘ قرار دیدیا
  • سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری