کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس تیارہے : محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اویس کیانی:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس آمد، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا، عملے سے ملاقات کی۔
موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کے لئے آگاہی مہم پورا سال چلنی چاہیے، انٹیلیجنس ناکامی کو چھپانے کے لئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس تیارہے ۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
محسن نقوی نے سنٹرل ڈیسک کے ذریعے صوبائی سول ڈیفنس محکموں سے رابطہ اور تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، کہا کہ امن کے ساتھ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے ادارے سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنگ کے دوران بھر پور سول سپورٹ کی فراہمی اور عوام کے جذبے کو بڑھانا بھی اس ادارے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ میں ڈرامائی آغاز
امن کے دور میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے شہریوں کے لئے ٹریننگ پروگرامز اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے، ہر سال ملک بھر میں سول ڈیفنس کے 10 ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں تقریبا 250 کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
ویب ڈیسک :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، وفاقی وزیرداخلہ نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیرداخلہ نے آپریشن میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔