پاک بھارت کشیدہ صورتحال، وزیر داخلہ کا سول ڈیفنس مکمل فعال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا دورہ کیا، اس موقعع پر انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس میں ہنگامی حالات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟
محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لیے مکار دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس تیار رہے۔
محسن نقوی نے سول ڈیفنس کی استعداد کار بڑھانے اور ادارے کو ہر وقت چوکنا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ناکامی چھپانے کے لیے دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس مکمل طور پر تیار رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت سول ڈیفنس محسن نقوی وزیرداخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت سول ڈیفنس محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ سول ڈیفنس کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔