کشیدہ صورتحال، سول ڈیفنس کو فعال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے موجودہ کشیدہ صورتِ حال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔
محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی، کسی بھی ناگہانی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کے لیے آگاہی مہم پورا سال چلنی چاہیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ناکامی چھپانے کے لیے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔
محسن نقوی نے سینٹرل ڈیسک کے ذریعے صوبائی سول ڈیفنس محکموں سے رابطہ اور تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے ساتھ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے ادارے سے متعلق وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنگ کے دوران بھرپور سول سپورٹ کی فراہمی اور عوام کے جذبے کو بڑھانا بھی ادارے کی ذمے داریوں میں شامل ہے۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ امن کے دور میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے شہریوں کے لیے ٹریننگ پروگرامز اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے، ہر سال ملک بھر میں سول ڈیفنس کے 10 ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں تقریباً 250 کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی محسن نقوی نے سول ڈیفنس کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔